ہومتازہ ترینترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز

ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز

لاہور: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتیوں کی پوری دنیا گواہ ہے، ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔
وزیر پیٹرولیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پیٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پیٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پیٹرول دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، دوبارہ مک مکا ہو سکتا ہے، خواجہ آصف نے میر رضا قتل کیس پر سوالات اٹھا دیے
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میر رضا قتل کیس میں cover up ثابت ہو رہا ہے اور حقائق سامنے آرہے ہیں، پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کے شو کا ایک ویڈیوکلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آپ جس طرح اس کیس (میر رضا قتل کیس) پر فوکس کر رہے ہیں اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے معاملے میں cover up ثابت ہو رہا ہے اور حقائق سامنے آرہے ہیں، پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اب بھی پہرہ دینا ہو گا ورنہ جس طرح پہلے مک مکا ہوا تھا، دوبارہ بھی ہو سکتا ھے۔ جن لوگوں نے cover up کیا ہے، ان کو کو بھی بے نقاب ہونا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔