ریاض (سب نیوز)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ معاہدہ علاقائی امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے۔
سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیے کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مکہ معاہدے کو ترکیے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ مکہ معاہدہ امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ معاہدہ علاقائی امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
پاکستان، ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ علاقائی امن کیلئے مددگار ثابت ہوگا ، سعودی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
