ہومپاکستانمذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سنجیدہ اور مخلصانہ رویہ اختیار کرے، بیرسٹر گوہر کا حکومتی دعوت پر ردعمل

مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سنجیدہ اور مخلصانہ رویہ اختیار کرے، بیرسٹر گوہر کا حکومتی دعوت پر ردعمل

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکرات کی دعوت پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیر ضروری بیانات اور فوٹو سیشن میں کوئی دلچسپی نہیں اور اگر مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سنجیدہ اور مخلصانہ رویہ اختیار کرے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پیشرفت پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ، بیرسٹر گوہر نے اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لییسنجیدہ کوششیں اور عملی اقدامات ضروری ہیں ،مذاکرات کس سے کس بات پر کرنے ہیں کب کرنے ہیں کسی کو معلوم ہی نہیں، مذاکرات کے حوالے سے زبانی کلامی یا غیر ضروری بیانات سے وقت ضائع ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔