ہومپاکستانڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگوکی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچا کے حوالے سے مثررہنمائی فراہم کی گئی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا۔انٹرنشپ میں موجود شرکا نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اورپاکستان کے موقف پرتفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی، فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی موقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔سمرانٹرن شپ 2026 کے شرکا نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا موثرمقابلہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔واضح رہے آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف سٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔