ہومتازہ ترینوزیراعظم کی پالیسیوں سے کاروباری برادری کو ریلیف ملا:عاطف اکرام شیخ

وزیراعظم کی پالیسیوں سے کاروباری برادری کو ریلیف ملا:عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے کاروباری برادری کو ریلیف ملا ہے۔
پاکستان کے فرسٹ اکنامک سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول سے متعلق مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برآمدکنندگان پر عائد اضافی ٹیکس میں کمی اور جائیداد کی خریداری پر اضافی ٹیکس کے خاتمے پر کاروباری برادری حکومت کی شکر گزار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف پی سی سی آئی کی متعدد تجاویز کو وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا، جس سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملا، پاکستان میں گروتھ ریٹ بڑھتے ہی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم موجودہ معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کے پاس ترقی کی بھرپور صلاحیت اور قوت موجود ہے اور درست معاشی حکمت عملی کے ذریعے ملک کو پائیدار اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں بھی پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا۔

انہوں نے بہادر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو امن اور سکون فراہم کرتے ہیں، پوری قوم شہدا کی قربانیوں پر غم زدہ ہوتی ہے اور پائیدار امن کے لیے عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔