راولپنڈی (آئی پی ایس )فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کیدہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسزکی بروقت اور مثر کارروائی نیدہشتگردوں کیمذموم عزائم ناکام بنا دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نیغیرمعمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے12خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید دبا کا شکار حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے، شہدا میں 12 فوجی جوان،2 پولیس اہلکار اورمحکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکارشامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقیمیں مزید کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئیکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کیخلاف بھرپور کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادرشہدا کی عظیم قربانیاں وطن کیدفاع، قومی سلامتی کیتحفظ کیعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔
