ہومبریکنگ نیوزامریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے

امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے

فلوریڈا: (آئی پی ایس) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے مسلسل گیارہویں رات ایران میں فوجی اہداف پر حملے شروع کیے ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ ایران پر جاری ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر تبریز کے مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ جنوبی ایران کےعلاقے سیریک کے اطراف میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے شہروں کرمانشاہ، بوشہر اور خوزستان سے بھی امریکی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکوں کی نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔