ہومتازہ تریننریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنا جرم بن گیا، راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنا جرم بن گیا، راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا گیا، راہول گاندھی گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے والے طلبہ کے خلاف مبینہ پولیس تشدد کے خلاف دھرنا دیے ہوئے تھے، جہاں سے پولیس نے انہیں زبردستی ہٹا دیا۔
پولیس نے احتجاج میں شریک دیگر کانگریس رہنماسں کو بھی وہاں سے ہٹا دیا، جو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی کارکنوں کے خلاف کارروائی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب مودی حکومت کی جانب سے راہول گاندھی کو احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
اس سے قبل بھارتی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے احتجاجی مقام پر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیاکہ نیٹ امتحان سے متعلق معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا ان کا مطالبہ حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔تاہم ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق، اس کے بعد راہول گاندھی اپنے پہلے مسقف سے پیچھے ہٹ گئے اور انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کی یقین دہانی کا بھی مطالبہ کر دیا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ راہول گاندھی نے یہ مسقف اختیار کیا تھا کہ اگر حکومت نیٹ امتحان اور اس سے متعلق جاری تحریک کے تمام معاملات پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے تیار ہو جائے تو وہ فوری طور پر اپنا دھرنا ختم کر دیں گے۔ان کے بقول، حکومت کی اعلی قیادت سے منظوری لینے کے بعد راہول گاندھی کو یقین دہانی کرا دی گئی کہ ان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے اور حکومت پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب راہول گاندھی کو حکومت کی رضامندی سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے ایک نیا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب ان کے دو مطالبات ہیں، پہلا پارلیمنٹ میں بحث اور دوسرا مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق جب راہول گاندھی کو یاد دلایا گیا کہ ان کا ابتدائی مطالبہ صرف پارلیمنٹ میں بحث تھا تو انہوں نے کہاکہ اب ان کے مطالبات تبدیل ہو چکے ہیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہول گاندھی اور دیگر کانگریس رہنماوں کو احتجاجی مقام سے ہٹا دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔