مظفر آباد(سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو 2ہزار اسکالرشپس، 5ہزار لیپ ٹاپ، الیکٹرک بائیکس اور کاروبار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظفرآباد میں خود کو مہمان نہیں بلکہ اپنے گھر میں محسوس کرتی ہیں۔ کیونکہ وہ خون، دل، دماغ اور روح سے کشمیری ہیں۔ کشمیری عوام کی محبت، دعاں اور نیک خواہشات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آنے پر پنجاب کی طرز کے ترقیاتی اور فلاحی منصوبے آزاد کشمیر میں بھی شروع کیے جائیں گے۔ ان کی جماعت لمبے چوڑے وعدوں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے اور پنجاب میں ہونے والی ترقی اس کی واضح مثال ہے۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو 2 ہزار اسکالرشپس، 5 ہزار لیپ ٹاپ، الیکٹرک بائیکس اور کاروبار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بچوں کے لیے مفت تعلیم اور جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر ستھرا آزاد کشمیر پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ ہر گاں تک سڑکیں پہنچائی جائیں گی اور صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گرین بسیں، کم لاگت رہائشی منصوبے اور دیگر عوامی فلاحی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، یہی ماڈل آزاد کشمیر میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ پنجاب میں تقریبا دو لاکھ گھر تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ اپنا گھر، اپنی چھت منصوبے کے تحت پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمانے والے ان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، ن لیگ نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں، کیونکہ ان کا فیصلہ آزاد کشمیر کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی تقدیر کا تعین کرے گا۔
مریم نواز کا آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے 5ہزار لیپ ٹاپ، 2 ہزار اسکالرشپس اور بلاسود قرضوں کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
