ہومپاکستانمتنازع ٹوئٹس، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

متنازع ٹوئٹس، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے اپنے حکم میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی تھی کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواستوں پر 2 ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے۔اس سے قبل ہائیکورٹ میں یہ کیس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔