ہومپاکستانبلوچستان میں آپریشن شعبان جاری،مزید 3دہشت گرد جہنم واصل ، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91ہوگئی

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری،مزید 3دہشت گرد جہنم واصل ، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91ہوگئی

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)اور پولیس کا فتن الخوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں فتن الخوارج کے خلاف جاری آپریشن شعبان کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے اس مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 3خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران اب تک مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 91ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان سمیت مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 129 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔