واشنگٹن(سب نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور ملاقات میں بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔
پی آئی اے کیلئے 16طیاروں کی خریداری میں پیشرفت، حکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
