اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پراثرات کے جائزہ اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کردی گئی۔ شہبازشریف نیخطیکی غیریقینی صورتحال کیباعث ہرممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی صورتحال میں غیریقینی کی صورتحال ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری رکھیں، گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات، توانائی بچت قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، خطے میں کشیدگی بڑھنے سے معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے ،وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، دوران بریفنگ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، مستقبل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنا لیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بروقت،موثرحکومتی حکمتِ عملی سے ایندھن فراہمی صورتحال کا بہترین اندازمیں انتظام کیا گیا، حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں،ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا، حکومتی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن قیمتوں کے اضافے کے اثرات کو موثراندازمیں کنٹرول گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
