ہومبریکنگ نیوزدعوت اسلامی کا گوجر خان میں عظیم الشان اجتماع، اسپیشل پرسنز کی بھی بھرپور شرکت

دعوت اسلامی کا گوجر خان میں عظیم الشان اجتماع، اسپیشل پرسنز کی بھی بھرپور شرکت

گوجر خان (آئی پی ایس )دعوت اسلامی کے زیر اہتمام روز محل مارکی گوجر خان میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ نے خطاب کرتے ہوئے نیک اعمال کی پابندی ، سنتِ نبوی ۖ پر عمل، نماز کی پابندی، حسنِ اخلاق اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی اہمیت پر بیان فرمایا۔

انہوں نے شرکا کو اپنی زندگیوں کو شریعتِ مطہرہ کے مطابق گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب بھی دی۔ اجتماع میں سینکڑوں افراد شریک ہوے جبکہ اس عظیم الشان اجتماع کو اسپیشل پرسنز کی دینی رہنمائی کے لیے بیان کی اشاروں کی زبان میں بھی ترجمانی کی گئی، جس سے بہرے شرکا نے بھرپور استفادہ کیا۔

اور اسپیشل پرسنز (گونگے ، بہرے ، نابینا ، اور جسمانی معذوری کے حامل افراد ) نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شرکا نے دعوتِ اسلامی کی اس دینی کاوش کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اجتماعات اور دیگر دینی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔