ہومتازہ ترینمسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (آئی پی ایس)مسلسل پانچویں روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکوری دیکھی جارہی ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 086 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت آج بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 421 روپے رہی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 36 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 113 ڈالر کا ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔