ہومپاکستانپاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کا گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کا گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض آفتاب ترابی نے انجام دیے۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت میاں فہیم میتلا نے حاصل کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے معزز مہمان میاں منیر ہانس کو عمرہ کی سعادت اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی مبارکباد پیش کی اور ان کی پارٹی و اوورسیز کارکنوں کے لیے خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی میاں منیر ہانس نے عشائیہ کے شاندار انعقاد پر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کی قیادت اور تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی تنظیمی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں، تنظیم کو مزید فعال بنائیں اور پارٹی کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچائیں۔
تقریب میں اسد اکرم راجا، اعجاز حسین، سردار وقاص، عنایت اللہ، رانا جعفر رضا، غلام مصطفیٰ نہرہ سمیت پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے متعدد عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔