اسلام آباد (سب نیوز)نیب کا اسلام آباد ضلعی عدلیہ کیلئے منی لانڈرنگ کے انسداد اور تفتیشی طریقہ کار پر تربیتی سیشن کا انعقاد،پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی اسلام آباد میں ججوں کے لیے تربیتی نشست کا دوسرا مرحلہ مکمل، نشست کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ تھے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا نیب کے تربیتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
تفتیشی اداروں اور عدلیہ کے درمیان سیشنز کی اس سیریز کے ذریعے پیدا ہونے والا ہم آہنگی کا عمل ایک مستحکم قانونی نظام کی بنیاد ہے۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے شریک ججوں میں اسناد تقسیم کی ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ مالیاتی جرائم کے خاتمے کے لیے تفتیشی حکمت عملی کا عدالتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے،پاکستان کی معاشی سالمیت کا تحفظ نیب کی اولین ترجیح ہے۔تربیتی نشست میں منی لانڈرنگ ایکٹ 2010اور فیٹف کے عالمی معیارات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔مالیاتی جرائم کی تفتیش اور عدالتی نگرانی میں خلیج کم کرنے کے لیے نیب پرعزم ہے۔
