ہومپاکستاننیب کراچی نے 348ملین روپے مالیت کی چار ضبط شدہ جائیدادوںکا قبضہ ڈی جی اسٹیٹ، وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے سپرد کر دیا

نیب کراچی نے 348ملین روپے مالیت کی چار ضبط شدہ جائیدادوںکا قبضہ ڈی جی اسٹیٹ، وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے سپرد کر دیا

کراچی(سب نیوز)نیب کراچی نے کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا قبضہ ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ، حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا، نیب کراچی نے یہ جائیدادیں سزا یافتہ ملزم عبدالعزیز، سابقہ ایم این اے اور ان کی اہلیہ سے ضبط کیں ہیں ۔ ملزمان مبینہ طور پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثا جات کے جرم میں ملوث تھے ۔نیب کراچی نے انکوائری اور تفتیش کے بعد مذکورہ ملزم اور اس کی شریک حیات و دیگر کے خلاف معزز احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس نمبر44/2001دائر کیا تھا ۔
اس کیس کا فیصلہ 28 جون 2002 کو سنایا گیا۔اس فیصلے میں معزز احتساب عدالت نے ملزمان کو بلترتیب ذیل سزا سنائی تھی،7سال قید بامشقت دونوں ملزمان پر ایک ایک ملین روپے جرمانے اور ملزمان کی چار جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔سزا پانے والے ملزمان نے معزز سندھ ہائی کورٹ کراچی اور بعد ازاںمعزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں دائر کیں، جنہیں معزز عدالتوں نے خارج کر دیا۔ نتیجتا، نیب کراچی نے سزا یافتہ ملزمان کی4 جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں لیا ، جوکہ گھر نمبر 15/1گلی نمبر 30، جیابان شمشیر ، فیزفائیو ایکسٹینشن ، ڈی ایچ اے ، کراچی ، پلاٹ نمبر اے21/4-1 (پیمائش 816.44 اسکوائر یارڈ)، کے ڈی اے اسکیم- اے -1 ایکسٹینشن، کراچی پلاٹ نمبر بی -133، سیکٹر نمبر بی -11 ہاکس بے اسکیم 42-، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی پلاٹ نمبر اے -59 سیکٹر نمبر سی -16، ہاکس بے اسکیم 42-، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر واقع ہیں۔مورخہ 06 جولائی 2026 کو نیب کراچی میں مذرکورہ جائیداد یں اسٹیٹ آفیس، حکومت پاکستان کو سپرد کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا ۔
تقریب میں جناب شکیل احمد درانی ، ڈی جی نیب کراچی نے جناب عبید الدین، ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ، وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس ،حکومت پاکستان کومذکورہ جائیدادوں کا قبضہ سپر د کیا۔جناب شکیل احمد درانی، ڈی جی نیب (کراچی)نے لوٹی گئی رقم کی واپسی اور اس رقم کو متاثرہ محکموں اور افراد کو تک پہنچانے کے بیورو کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کی قیادت میں نیب لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے۔ نیب کے یہ اقدامات بدعنوان عناصر کو جوابدہ بنانے، لوٹی ہوئی رقم کی واپسی اور عوام اور ریاست کے فائدے کے لیے کی گئی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔