ہومتازہ تریناگر چاہتے تو خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

اگر چاہتے تو خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے واشنگٹن میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ جمع ہیں، امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، دنیا بھر میں امریکی بہادر اور بہترین قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک جھنڈے تلے ایک قوم ہیں، امریکی فوج آج زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے، امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، امریکا نے ہر شعبے میں گراں قدر ترقی کی ہے، امریکا میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی کمیونسٹ ملک نہیں رہا، نظام عالم میں کمیونزم اپنا وجود کھو چکا ہے، کمیو نسٹ نظریات کو امریکا میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امریکا سنہری دور میں داخل ہو رہا ہے، امریکا کے آئنی حقوق کا تحفظ کریں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ سیوو امریکا ایکٹ کو منظور کرائیں گے، غیر قانونی امیگریشن کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔