ہومپاکستانوزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے ملاقاتیں ، امن و امان کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے ملاقاتیں ، امن و امان کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار

مظفر آباد (سب نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے چیف سیکرٹری خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ریاست کے انتظامی امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیف سیکرٹری خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران ریاست میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انتظامی معاملات اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری خوشحال خان نے وزیراعظم کو مختلف انتظامی معاملات، حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور ریاستی اداروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا، جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نے امن و امان کی موجودہ صورتحال، پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کے لیے مربوط اور مثر اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ریاست میں مثر طرز حکمرانی، شفاف انتظامی نظام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔