ہومتازہ ترینآزادکشمیرکے فیصلے کشمیر میں بیٹھ کر ہونگے،جو کرپشن میں ملوث پایا گیا، وہ وزیر نہیں رہے گا،عبدالعلیم خان

آزادکشمیرکے فیصلے کشمیر میں بیٹھ کر ہونگے،جو کرپشن میں ملوث پایا گیا، وہ وزیر نہیں رہے گا،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارک باد پیش کی جبکہ اس موقع پر شامل ہونے والے تمام رہنماوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موٹروے اور ائیرپورٹ بنیں گے، وادی میں سیاحت آئے گی، آزاد کشمیر کے فیصلے کشمیر میں بیٹھ کر ہوں گے،اگر آزاد کشمیر میں کرپشن ہوئی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا، آزاد کشمیر میں جو کرپشن میں ملوث پایا گیا، وہ وزیر نہیں رہیگا۔امید کرتا ہوں انشا اللہ ان کے آنے سے ہماری پارٹی پورے پاکستان میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سوال ہوتا ہے جی بی میں آزاد امیدوار آئی پی پی میں کیوں آئے؟،ہمارے پاس آنے سے پہلے وہ دونوں جماعتوں کے پاس گئے، مسلم لیگ ن نے کہا ہم گلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے،پیپلزپارٹی کا کہنا تھا 9 ارکان ہمارے اپنے ہیں،ان کے بعد آپ کا نمبر ہوگا ، آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں آئے توان کو ایک ، دو اور تین نمبر ملے،سیاسی صحافیوں کو یہ بات نہ جانے کیوں سمجھ نہیں آرہی،آج کشمیر کے لوگ ہمارے پاس آئے ہیں، یہ سیاسی لوگ ہیں،انہوں نے نئے ویژن کے ساتھ آزاد کشمیر میں سیاست کرنی ہے،کیا انہی جماعتوں میں جانا ہے جو محرومیوں کے ذمہ دار ہیں،جو پہلے محرومیاں دور نہ کرسکے وہ اب کیا کریں گے، آزاد کشمیر کے بچوں کو سو فیصد تعلیم دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔