ہومتازہ ترینپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی ہماری توقعات سے زیادہ رہی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی ہماری توقعات سے زیادہ رہی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

اسلام آباد (سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات اور کرایوں میں اضافے کے باعث مہنگائی ہماری توقعات سے زیادہ رہی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ زراعت اور صنعتی شعبوں میں نمایاں بہتری ہے۔گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اگرچہ پٹرولیم مصنوعات اور کرایوں میں اضافے کے باعث مہنگائی ہماری توقعات سے زیادہ رہی، تاہم جون میں یہ 11 فیصد پر آچکی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سخت اقدامات اور پابندیوں کے ذریعے 2022 کے بھاری کرنٹ اکاونٹ خسارے کو اب سرپلس میں تبدیل کر دیا ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں سال زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے زائد پر بند ہو رہے ہیں، جس میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 5 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے بھی ادا کیے ہیں۔ حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون اور ایکسچینج کمپنیوں کے سخت قوانین نے معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔