اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 19کے سنیئر افسر ملک اظہر خورشید کو سی ڈی اے کا ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کر دیا گیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مرتضیٰ کو ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ادریس انجم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ،لیاقت حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور بدر مقصود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عبدالرحیم سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔

