ہومبریکنگ نیوزامریکہ ایران کا فوجی طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: باقر قالیباف

امریکہ ایران کا فوجی طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: باقر قالیباف

تہران: (آئی پی ایس)ایران کے سپیکر پارلیمان و چیف مذاکرات باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دے گا۔
چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل عبوری معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا، ایران امریکہ اور اسرائیل سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر ایران خاموش نہیں رہے گا، امریکہ ایران کا فوجی طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد اور بے وقعت ہیں، حالیہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، بالآخر امریکا کو خود ہی جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔