اسلام آباد (سب نیوز)لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی اہلیہ نیکمانڈنٹ گول میڈل جیت کرپاک بحریہ کے شعبہ آئی ٹی کو جوائن کر لیا۔
الویرا حمزہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی شہادت کے بعد میرے اندربھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، جس یونیفارم میں شوہرکو دیکھا، آج اسی طرح کے یونیفارم میں اسی مقام پرکھڑے ہونا باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نیول اکیڈمی میں بہت اچھا وقت گزرا، پاکستان کی ہرلڑکی کوکہنا چاہتی ہوں اگر میں ہمت کرسکتی ہوں تو آپ بھی فورسز میں آئیں۔
پاک بحریہ کے شہید افسرکی اہلیہ الویرا حمزہ نے نیوی میں بطورآفیسرکمیشن حاصل کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
