اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریزن وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے چار کو دوبارہ پکڑلیا، دس کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چکیاں سٹاپ کے قریب اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وین میں 34 قیدی سوار تھے جنہیں اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جارہا تھا کہ چکیاں اسٹاپ کے قریب 14 قیدی پراسرار طور پر وین سے فرار ہوگئے۔پولیس نے چار قیدیوں کو دوبارہ پکڑلیا جبکہ دس قیدی تاحال فرار ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14قیدی فرار، 4دوبارہ پکڑے گئے، 10کی تلاش جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
