اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، لاہور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
