اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک بنگلہ دیش کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور اور سرسبز و شادابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دارلحکومت اسلام آباد کو دنیا کے خوبصورت ترین دارلخلافہ میں شمار کیا جاتا ھے، ڈپلومیٹک انکلیو میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کمپلیکس کی تعمیر میں سی ڈی اے کی جانب سے فراہم کردہ بھرپور تعاون پر شکر گزار ھے،بنگلہ دیش ہائی کمیشن کمپلیکس کی تعمیر اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات، تجارت اور کئی شعبوں میں معاہدات طے پا رہے ہیں۔ چئیرمین سی ڈی اے نے ملاقات میں کہا کہ سی ڈی اے بنگلہ دیش کمپلیکس منصوبہ سمیت ڈپلومیٹک انکلیو میں دیگر تعمیراتی کاموں کیلئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ھے، ڈپلومیٹک انکلیو کی اپگریڈیشن سمیت دیگر بیوٹفکیشن کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر آغاز کر رہے ہیں، جسکے تحت ڈپلومیٹک انکلیو میں کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ سمیت کلب ہاؤس جیسے منصوبے شامل ھو گئے۔
ملاقات میں اسلام آباد اور ڈھاکہ کو سسٹر سٹیز کا درجہ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دارلخلافہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے مابین سسٹر سٹی تعلقات قائم کرنا کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر جلد اعلی سطح پر دستخط ہونگے۔ اس حوالے سے مسودہ تیار کرکے متعلقہ حکام کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے، بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید مضبوط ھو رہے ہیں ،حال میں بنگلہ دیش کے سول سروس کے افسران کی تربیت کے لئے پاکستان نے میزبانی کی،اپنے تربیتی پروگرام کے دوران سول افسران نے مختلف شہروں کے دورہ میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی، تعلیمی اور شہری سطح پر تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ملاقات کے اختتام پر باہمی تعاون اور شہری سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

