Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپاکستان کو ایران، امریکا مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش، ذرائع

پاکستان کو ایران، امریکا مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش، ذرائع

برگن اسٹاک(آئی پی ایس )پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق برگن اسٹاک میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں موجود پاکستان وفد سے ایران اور امریکا کے وفود نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران فریقین کی جانب سے پاکستان کو ایران امریکا مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے۔ایران کی جانب سے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ایرانی اور پاکستانی قیادت نے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگایاجبکہ اس سے قبل امریکی وفد نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔