Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپاور ڈویژن کا مالی بوجھ کم ہو کر 700ارب تک آ گیا،سرکلر ڈیٹ میں 780ارب روپے کی کمی لائی گئی،اویس لغاری

پاور ڈویژن کا مالی بوجھ کم ہو کر 700ارب تک آ گیا،سرکلر ڈیٹ میں 780ارب روپے کی کمی لائی گئی،اویس لغاری

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کا مالی بوجھ 1287 ارب سے کم ہو کر 700 ارب روپے تک آ گیا،حکومت نے دو سال میں پاور سیکٹر پر 587 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی لائی گئی،پاور سیکٹر کے نقصانات کم کرنے کیلئے موثر اصلاحات کی گئیں۔

بجلی کمپنیوں کے سالانہ نقصانات 591 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے،پاور ڈویژن کی کارکردگی سے قومی خزانے پر دبا ومیں نمایاں کمی آئی۔دو سال میں توانائی شعبے کے مالی بحران پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب رہیں،انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار غلط ثابت ہوں تو استعفی دینے کو تیار ہوں۔جھوٹے دعوں کے بجائے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنی چاہیے،بجلی چوری ماضی میں بھی تھی اور آج بھی ہے، اس کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔پاور سیکٹر کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے ٹیم ورک سے تاریخی پیش رفت ہوئی،توانائی شعبے میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔