Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک کا 5ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک کا 5ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا مطالبہ

لاہور (سب نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی لگانے کا مطالبہ کردیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 5ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف ہی تھا جس نے اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔