تہران (آئی پی ایس ) پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں خطے کی سفارتی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عرب نیوز اور الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ محسن نقوی ہفتے کے روز تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اسلام آباد کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
محسن نقوی کا تہران دورہ: عباس عراقچی سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر بات چیت متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

