Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں، جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے بیانییکو ردکردیا

اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں، جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے بیانییکو ردکردیا

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے بیانیے کو رد کرتے ہوئیکہا ہیکہ اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں۔ایک انٹرویو میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے روایتی اسرائیل نواز مقف سے ہٹ کر واضح کیا کہ اسرائیل یا نیتن یاہو پرکی جانے والی ہر تنقیدکو یہود دشمنی قرار نہیں دیا جاسکتا، یہ ایک ایسی تفریق ہے جسے ریپبلکن پارٹی کے بہت کم سینئر رہنما عوامی سطح پر بیان کرنیکے لیے تیار ہوتے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حامی حلقے اکثر یہ غلطی کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت پر تنقید کو ہمیشہ یہود دشمنی سے ملا دیتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں پر تنقید یہود دشمنی نہیں، اس کے علاوہ یہ گروہ امریکا اور اسرائیلی مفادات میں فرق بھی نہیں کرتے ، حالانکہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

ستمبر 2025 میں قتل کییگئے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نیکہا کہ چارلی کرک یہود دشمنی کو پسند نہیں کرتا تھا لیکن وہ امریکی سیاست میں بڑھتے اسرائیلی اثرورسوخ پر بہت فکرمند تھا ۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر کے یہ بیانات ان کے مقف میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ماضی میں وہ اسرائیل کے لابنگ گروہوں کے بیانییکو براہِ راست چیلنج کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ تاہم ایران کے خلاف حالیہ جنگ اور غزہ و لبنان میں اسرائیل کے طرزِ عمل کے تناظر میں جے ڈی وینس کے مقف میں تبدیلی کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔