اسلام آباد (آئی پی ایس )ازبکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ازبک وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔
ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر انہیں مبارکباد دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیر خارجہ نے اپنی اور صدر ازبکستان کی جانب سے اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی اور اس عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

