لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی ارشد ملک نے کہا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہوگا۔ان کے اس مطالبے پر سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

