زیورخ(آئی پی ایس )امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے، جہاں دونوں ممالک کے اعلی سطحی ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ تاہم لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں نے امن عمل کو ایک نئے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور دونوں ممالک کے نمائندے سوئٹزرلینڈ پہنچ رہے ہیں جہاں جنگ بندی اور مستقل امن معاہدے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔
امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

