Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی

اسلام آباد: (آئی پی ایس) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ کمی کرتے ہوئے مٹی کے تیل کے نرخوں میں بھی نمایاں ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے، قیمتوں میں یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 282 روپے 19 پیسے مقرر تھی، جس میں حالیہ کمی کے بعد عوام کو براہ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔