Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانایران امریکا معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا اتفاق

ایران امریکا معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماں نے معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر نظر رکھنے اور چوکس رہنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں پر سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہوا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو امن معاہدے کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔
دونوں رہنماوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کے خلاف چوکس رہنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک جلد جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے اقتصادی پیکیج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مکمل کیا جائے گاوزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سرکاری دور پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیاوزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔