Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اہم امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اہم امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والی مفاہمت اور جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مفاہمت کی یادداشت پر متوقع دستخط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے رواں ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والے ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی رابطے میں رہنے اور اہم امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔