Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانڈیرہ غازی خان،گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈکیتی کا ملزم درخت پر چڑھ گیا

ڈیرہ غازی خان،گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈکیتی کا ملزم درخت پر چڑھ گیا

ڈی آئی خان (سب نیوز)ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم درخت پر چڑھ گیا۔پولیس کے مطابق 80فٹ لمبے کھجور کے درخت پر چڑھے ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد ملزم کو اتارنے کیلئے ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی اور اسے اتارا نہ جاسکا جس کے بعد مجبورا درخت کو کاٹنا پڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخت کٹنے سے ملزم ٹہنی سمیت نیچے گرا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔