اسلام آباد(سب نیوز)اپوزیشن جماعتوں نیکل بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
اجلاس میں کل ہونے والے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ملاقات نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائیگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
