Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا

مظفر آباد (سب نیوز)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کی مذمت کی۔

ویڈیو بیان میں سید فیصل گیلانی نے کہا ہم پہلے دن سے عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے بڑا ایکٹیو کردار ادا کرتے رہے ہیں کیونکہ ہم آٹا، بجلی اور دیگر بنیادی حقوق کے لیے اکھٹے ہوئے تھے، ان میں سے بہت سے چیزیں ہمیں ملیں۔انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں راولا کوٹ میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔