Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا صومالی وزیر خارجہ سے رابطہ، پاکستانی مغویوں کی رہائی کی کوششوں پرگفتگو

اسحاق ڈار کا صومالی وزیر خارجہ سے رابطہ، پاکستانی مغویوں کی رہائی کی کوششوں پرگفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا صومالی وزیر خارجہ سے رابطہ، پاکستانی مغویوں کی رہائی کی کوششوں پرگفتگو کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ایم ٹی آنر 25 میں سوار پاکستانی مغویوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب کو صورتحال پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے مغویوں کی خیریت، ان کی جلد رہائی اور محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔صومالی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ مغویوں کی جلد رہائی کے لیے حکومت کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ معاملے کے حل تک قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔صومالی وزیر خارجہ نے وسیع تر علاقائی تناظر میں پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں اور ثالثی کردار کو بھی سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔