Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناطالوی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات

اطالوی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اطالوی سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے اطالوی سفیر کو کامیاب سفارتی مدت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی، نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات قابلِ تحسین قرار دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور لیبر موبیلٹی میں تعاون فروغ پا رہا ہے، پاکستان نے اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اطالوی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران تعاون پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا، اطالوی سفیر نے پاک-اٹلی تعلقات میں پیش رفت کو بھی سراہا۔اس موقع پر اطالوی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے، اسحاق ڈار نے اطالوی سفیر کے مستقبل میں کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔