Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچین ہمیشہ طویل مدتی نقطہ نظر سے چین - جارجیا تعلقات کو دیکھتا ہے، چینی صدر

چین ہمیشہ طویل مدتی نقطہ نظر سے چین – جارجیا تعلقات کو دیکھتا ہے، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور جارجیا کے صدر میخیل کاویلاشویلی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 34 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ۔منگل کے روز صدرشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چاہے بین الاقوامی حالات میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آ جائیں، چین ہمیشہ اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے چین – جارجیا تعلقات کو دیکھتا ہے۔

انہوں نے صدر میخیل کاویلاشویلی کے ساتھ مل کر چین-جارجیا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے کا اعلان کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گی اور چین-جارجیا کی روایتی دوستی میں نئے باب کا اضافہ کرے گی، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید خوشحالی پیدا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔