Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی نے بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق کر لیا

حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی نے بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد (سب نیوز)بجٹ تجاویز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان بجٹ سمیت دیگر اہم سیاسی و معاشی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزارتِ خزانہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، نوید قمر اور شیریں رحمان نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ بعض قابلِ عمل نکات پر تکنیکی کمیٹیاں مشاورت کا عمل جاری رکھیں گی۔ذرائع کے مطابق وسائل اور درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں فریق ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں گے، جبکہ پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری میں تعاون کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔