Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات کو مسترد کردیا، وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات کو مسترد کردیا، وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی کیخلاف احتجاج اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، حلف والے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے،اس وقت تک ہمارے پاس 3حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا ہمیں فارم 47 ملنا چاہیے تھا۔

ووٹ میں ہیرا پھیری کرنا اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے، پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، حلف والے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا ہمیں فارم 47 ملنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری کرنا اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے، پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔