Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزیوکرینی صدر زیلنسکی کی روسی صدر پیوٹن کو براہ راست ملاقات کی پیشکش

یوکرینی صدر زیلنسکی کی روسی صدر پیوٹن کو براہ راست ملاقات کی پیشکش

کیف(آئی پی ایس )یوکرین روس جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں دوبارہ تیز ہو گئیں۔ماسکو اور کیف کے درمیان ممکنہ اعلی سطحی مذاکرات کی امیدیں بڑھ گئیں، یوکرینی صدر زیلنسکی کی روسی صدر پیوٹن کو براہ راست ملاقات کی پیشکش کر دی۔

زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے براہ راست مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، یورپ میں جاری جنگ کے حل کیلئے امریکا کی توجہ کا انتظار غلط ہوگا۔یوکرین کی جانب سے مکمل جنگ بندی کی تجویز روس پہلے مسترد کر چکا ہے، روسی صدارتی دفتر کریملن نے زیلنسکی کا خط موصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔روس نے موقف اختیار کیا کہ زیلنسکی ماسکو آ کر بھی ملاقات کر سکتے ہیں جبکہ زیلنسکی نے تجویز دی کہ ملاقات سوئٹزرلینڈ یا ترکیے میں ممکن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔