Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزالیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنیکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف

الیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنیکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے الیکشن سے پہلے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیدیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ اس کو 27 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں، یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سیکشمیر اسمبلی کی ایک سیٹ ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔

خواجہ آصف نیکہا کہ اکتوبر1947 میں 2 لاکھ سے زائد مہاجر جانوں کی قربانی دیکر سیالکوٹ آکر بسے، آپ کیسے ان مہاجروں کو حق سے محروم کرسکتے ہیں، اپنی رائے کو تسلیم کرانے کیلئے جمہوری راستہ اپنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔