Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمعاہدہ نہ ہوا تو ہم ایران پر حملے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

معاہدہ نہ ہوا تو ہم ایران پر حملے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

نیویارک(آئی پی ایس) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا دوبارہ حملے کرنے کیلئے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر نے سنگاپور میں دفاعی رہنماؤں، فوجیوں اور سفارت کاروں کے لیے ایشیا کے سب سے بڑے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے شروع کریں گے اور ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسلحے کے ذخیرے پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم [دوبارہ حملے کرنے کیلئے] بہت اچھی جگہ پر ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہونے کے باوجود ایشیا پیسیفک خطے سے منہ نہیں موڑا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔